اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز نائیجیریا کے شمالی شہر کانو Kano کی مسجد امیر میں نماز جمعہ کے دوران تین بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 64 افراد مارے گئے۔ ان دھماکوں میں 126 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ چشم دید گواہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے دھماکوں کے بعد لوگوں کی طرف فائرنگ بھی کی۔ اطلاعات کے مطابق ایک نامہ نگار نے بتایا کہ اس نے شہر کانو کے مردہ گھر میں 200 لاشیں دیکھی ہیں۔ بم دھماکوں اور فائرنگ کے بعد کانو شہر کے لوگ سیکورٹی کے فقدان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے مظاہرے کئے۔ انسانی حقوق کی فعال تنظیموں نے بوکو حرام گروہ کو کانو میں ہونے والے ان دھماکوں کا ذمہ دار قراردیا ہے۔
.......
/169